کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے، جنت مرزا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے۔ٹک ٹاکر جنت مرزا اور اداکارہ ایمن خان کے درمیان تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ جنت مرزا نے ایمن خان کے تبصرے پر ایک تنقیدی ویڈیو بنائی جس میں ان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے‘‘۔تاہم اب سوشل میڈیا پر اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتے ہوئے کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہذا اندازے لگانا بند کرو۔ جنت نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں۔میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔ اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنےکی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اور عزت لیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر