شاہین شاہ آفریدی کی اچھی یادیں کس میچ سے وابستہ ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لیے سال 2021 انتہائی شاندار رہا، انہوں نے تینوں فارمیٹس میں اچھا پرفارم کیا۔یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی سالانہ ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی جبکہ انہیں پی سی بی امپیکٹ فل پرفارمنس آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی ملا۔شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی ایوارڈ ملنا فخر کے لمحات ہیں، جس پرفارمنس پر ایوارڈ ملا اس میچ میں اچھا کرنا بہت ضروری تھا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ بہت اہم تھا، ہم کبھی جیتے ہوئے نہیں تھے ہمیں جیتنا تھا اور میری فارم لگی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا مجھے یہی تھا کہ میں اچھی بولنگ کروں گا اور پھر ایسا ہوا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ جیتے اور ایوارڈ بھی جیتا جس کی بہت خوشی ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین شاہ آفریدی نے ٹاپ کلاس بیٹسمینوں روہت شرما اور کے ایل راہول کو یکے بعد دیگرے اپنے پہلے اسپیل میں آؤٹ کیا۔شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں میری اچھی یادیں ہیں، ہم نے پلان کیا ہوا تھا کہ ٹاپ سے وکٹیں لینی ہیں کیونکہ اگر اوپر سے وکٹیں لیں تو بھارتی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے گی اور بھارتی ٹیم دباؤ میں آجائے گی اور ایسا ہی ہوا، اس لیے اس میچ کو میں اپنے لیے اب تک یادگار کہوں گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر