قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں بنائی گئی پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم 50 صفحات پر مشتمل پالیسی کے نکات کا اجراء کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی معاشی، عسکری اور انسانی سکیورٹی کے 3بنیادی نکات پر مشتمل ہو گی جبکہ اکانومی سکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے گی، قومی سلامتی پالیسی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور نئی حکومت کو پالیسی پر رد و بدل کا اختیار حاصل ہو گا۔ذرائع کے مطابق خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سے تجارت قومی سلامتی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہو گا جبکہ ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے اور کشمیر کو پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کو پالیسی کی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی کو ہیومن سکیورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے، ہجرت، صحت، پانی، ماحولیات، فوڈ، صنفی امتیاز کو ہیومن سکیورٹی کے اہم عناصر قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران سے معاملات بڑھانے کا اختیار حکومت کو تجویز کیا گیا ہے جبکہ گڈ گورننس، سیاسی استحکام، اور وفاق کی مضبوطی بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر