سردیوں میں ’کھیرا ڈائٹ‘ وزن کی کمی میں معاون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)موسمِ سرما میں ایک ہفتے میں اگر آپ 7 کلو تک وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو ’کھیرا ڈائٹ‘ کا منصوبہ آج ہی بنا لینا چاہیے۔کھیرا ڈائٹ یا ’کوکمبر ڈائٹ‘ ایک مختصر عرصے کی ڈائٹ ہے جو وزن میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اس ڈائٹ کے ذریعے 7 دن میں 7 کلو تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔کھیرا ڈائٹ کھیرے اور چند پروٹین پر مشتمل غذاؤں جیسے کہ انڈہ، مرغی کا گوشت، مچھلی اور خشک میوہ جات کے ساتھ ملا کر لی جاتی ہے، کھیرے غذا کا متبادل بن جاتے ہیں اور دیگر غذاؤں کا استعمال کم سے کم کیا جاتا ہے۔اس ڈائٹ میں غذاؤں کے آپشن کم ہونے کے سبب اسے کم سے کم 7 دن تک ہی کیے جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اس ڈائٹ کو 7 دن سے زائد کرنے کے نتیجے میں یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین کی جانب سے اس ڈائٹ کے دوران پروٹین والی غذاؤں کے ساتھ کھیرے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔اس ڈائٹ کے دوران کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں جیسے ڈبل روٹی، براؤن رائس یا آلو کھانے کی بھی اجازت ہوتی ہے۔کوکمبر ڈائٹ کا طریقۂ کاراس ڈائٹ کے دوران ناشتے میں دو انڈے کھیرے کے ساتھ کھا سکتے ہیں، کھیرے کی مقدار کی کوئی قید نہیں ہے، بھوک لگنے پر دو کھیرے کھائے جا سکتے ہیں۔دوپہر کے کھانے میں دہی اور لیموں پانی کے ساتھ کھیرے کی سلاد کھائیں کچھ دیر بعد بھوک محسوس ہو تو کھیرے سے بنی سلاد ہی کھائیں۔رات کے کھانے میں ابلی ہوئی یا زیتون کے تیل میں ہاف فرائی کی ہوئی چکن کے ساتھ ایک کپ براؤن چاول لیے جا سکتے ہیں جبکہ کھیرے سے بنی سلاد لازمی ہے۔اس ڈائٹ کے دوران صرف سادہ پانی پئیں، کولا مشروبات ہر گز استعمال نہ کریں، پانی میں کھیرے اور لیموں کے قتلے کاٹ کے ڈالے جا سکتے ہیں۔نوٹ: یہ ایک دن کی کھانے پینے کی روٹین ہے جس پر زیادہ سے زیادہ 7 دن تک سختی سے عمل کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر