منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ ہفتےاوسطاً 19,000 میٹرک ٹن فی دن کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، انسداد اسمگلنگ میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے یوریا کے 92,845 تھیلے ضبط کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، کھاد کی کسانوں کو مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کو دور کرنے کے لیے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر