ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو لیڈی ڈیانا پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔اس حوالے سےسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ ‘بڑی بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ‘دی کراؤن’ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمایوں سعید دراصل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے ‘سچے پیار’ تھے اور شہزادی انہیں ‘مسٹر ونڈرفل’ کہتی تھیں۔حسن زیدی نے کہا کہ سیریز کے پبلسٹی نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ کاسٹ لیک ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار سامنے آ ہی گیا، قابل فخر بات ہے۔صحافی حسن چوہدری کے مطابق ہمایوں سعید پہلے پاکستانی اداکار بن جائیں گے جنہیں نیٹ فلکس اوریجنل میں کاسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ سپر اسٹار فواد خان ہٹ سیریز میں شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر