جنوبی افریقہ: پارلیمنٹ میں آگ لگانے والے گرفتار ملزم پر دہشتگردی کا الزام عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقہ کی عدالت نے پارلیمنٹ میں آگ لگانے کے واقعے میں گرفتار ملزم پر دہشتگردی کا الزام عائد کردیا۔خبر ایجنسی کےمطابق گرفتار ملزم پر پارلیمنٹ میں توڑ پھوڑ، آگ لگانے اور املاک چوری کے الزامات بھی عائد ہیں۔ترجمان استغاثہ کا کہنا ہے کہ 49 سالہ ملزم زنڈیل کرسمس پر 6 الزامات عائد ہیں۔اس نے پارلیمنٹ میں ڈیوائس سے دھماکا کیا۔ ملزم کو 2جنوری کو پارلیمنٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں 2 جنوری کو لگنے والی آگ سے عمارت کی چھت گرگئی تھی، جب کہ آگ نے نیشنل اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔پارلیمنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے میں دو دن لگے تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر