اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی انہوں نے تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔نیپال میں کورونا کیسز میں اضافہ: اسکول رواں ماہ کے آخر تک بند رکھنے کا فیصلہ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آئی ہے، جس کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں پابندیوں میں مزید سختی کردی گئی۔ہریانہ میں کورونا کیسز بڑھنے پر تمام اسکول اور کالج 26 جنوری تک بند کردیے گئے ہیں جبکہ آندھراپردیش میں رات کے کرفیو اور دیگر پابندیوں کا اعلان کردیا گیا۔آندھراپردیش میں تھیٹر میں 50 فیصد گنجائش تک افراد جاسکیں گے، بند جگہوں پر اجتماعات میں 100 افراد اور کھلے مقامات پر تقریبات میں 200 تک افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کورونا وائرس میں مبتلا



