خوشی کپور کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکار بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، خوشی کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہےجس کے بعد اُن کی بہن اداکارہ جھانوی کپور اور والد بونی کپور نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔تاہم، فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ جھانوی کپور اور بونی کپور کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا نہیں۔البتہ ایک دن پہلے، جانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں جھانوی کپور نےاپنے منہ میں تھرمامیٹر رکھا ہوا تھاجس سے یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس اور اومی کرون میں اضافے کی وجہ سے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سوئمنگ پول اور جم پیر سے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔مہاراشٹر کے نجی دفاتر میں مکمل ویکسینیشن والوں کو ہی آنے کی اجازت ہوگی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر