اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کا کام شروع کرادیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے ماحول میں بے حد اہم اور محفوظ طریقہ کار ہے۔انسانی معاونت کے بغیر آب زم زم کی تقسیم کی بدولت کارکنان بھی وائرس لگنے سے محفوظ رہتے ہیں اور زائرین کو بھی تحفظ حاصل رہتا ہے۔
کورونا سے بچنے کے لیے حرمین شریفین میں روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی تقسیم



