مضرِ صحت کولیسٹرول کم کرنے والے خوش ذائقہ پھل

لندن (نیشنل ٹائمز) : کولیسٹرول جدید دنیا کا ایک ہولناک عارضہ بن چکا ہے۔ تاہم جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بعض اقسام کے موسمی اور خوش ذائقہ پھل صحت کے مضر ایک قسم کے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ کولیسٹرول کی دو بنیادی اقسام ہیں۔ یہ جسمانی چکنائیاں ہیں جنہیں ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل کا نام دیاگیا ہے۔ ان میں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول دھیرے دھیرے رگوں اور شریانوں میں جمع ہوتا رہتا ہے اور امراضِ قلب، فالج اور بلڈ پریشر کی وجہ بن سکتا ہے۔والے پانچ پھل ایسے ہیں جن کا باقاعدہ استعمال خون میں اس مضر بلا کو کم کرسکتا ہے۔ اس طرح یہ پھل علاج بالغذا کی بہترین مثال ہیں۔ ان میں سرِ فہرست پھلوں کا احوال نیچے دیا جارہا ہے۔شوخ اور خوش رنگ اسٹرابری بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں اور اپنے ذائقے کی وجہ سے سب کو بھاتی ہیں۔ ان میں بعض اینٹی آکسیڈنٹ اور فلے وینوئڈز کی وجہ سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی شرح کو کم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہی اجزا سرطان سے بھی بچاتے ہیں اور جلد کو بہترین حالت میں رکھتے ہیں۔روزانہ ایک سیب کھانے کا عمل آپ کو ڈاکٹروں کے پاس جانے سے بچاسکتا ہے۔ سیب بلاشبہ صحت کا خزانہ ہے۔ ایک جانب تو یہ ڈپریشن اور اداسی کم کرتا ہے۔ اپنی گونا گوں خواص کی بنا پر پورے جسم کے لیے مفید ہے اور ساتھ ہی ایل ڈی ایل کولیسٹرول تیز سے کم کرسکتا ہے۔سیب میں موجود ایک خاص قسم کا ریشہ (فائبر) پیکٹن بھی ہے جو کولیسٹرول کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔لیموں، نارنجی، کینو، اور گرے فروٹ وغیرہ سٹرس فروٹ یعنی کھٹے رس دار پھلوں میں شامل ہیں۔ سردیوں میں یہ پھل بکثرت اور کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کی بدولت یہ تمام پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو امنیاتی نظام کو قوی بناتے ہیں۔ان رس بھرے کھٹے پھلوں میں حل شدہ فائبراوردیگر کیمیائی اجزا نہ صرف دل کو توانا رکھتے ہیں بلکہ کولیسٹرول کو تیزی سے گھٹاتے ہیں۔ اس کی ایک اہم مثال یورپی تحقیق سے سامنے آئی جہاں ہزاروں افراد کو کئی ماہ تک نارنجی کا رنگ دیا گیا ۔ اس سے ان کے ہاتھ اور پیروں میں سن ہونے کا عمل بہت حد تک کم دیکھا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نارنجی کے رس میں موجود کئی اجزا خون کو پتلا کرکے اس کی روانی میں اضافہ کرتے ہیں۔مگرناشپتی اور ایوا کیڈو کو سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ ایواکیڈو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہیں جسے آزمانا ضروری ہے۔ ایواکیڈو میں موجود کئی اجزا نہ صرف خون میں گلوکوز کو نارمل رکھتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر روکنے کا جادوئی اثر رکھتے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر مستقبل طور پر ایواکیڈو استعمال کی جائے تو کولیسٹرول کی سطح تیزی سے کم ہوسکتی ہے۔اگر کولیسٹرول گھٹانا چاہتے ہیں تو انگور کھانے کی عادت اپنا لیجئے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انگورکا باقاعدہ استعمال معدے کی تیزابیت میں 40 فیصد کمی کرسکتا ہے۔ دوسری جانب اس میں موجود فائبر کولیسٹرول گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر