یوکرین تنازع پر امریکا روس مذاکرات کا جینیوا میں آغاز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) یوکرین تنازع پر امریکا روس مذاکرات کا جینیوا میں آغاز ہوگیا، امریکی حکام کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان یوکرین تنازع پر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بات چیت میں روس اور امریکا ایک دوسرے کے تحفظات پر تبادلہ خیال کریں گے، یوکرین تنازع پر روس کی نیٹو سے بات چیت بدھ کو برسلز میں ہوگی۔امریکا یوکرین کی سرحد کے نزدیک روسی فوج کی موجودگی ختم کرانا چاہتا ہے، جبکہ روس نیٹو افواج میں توسیع پر پابندی اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک میں نیٹو سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔روس نے یوکرین کی سرحد کے نزدیک ایک لاکھ فوجی جمع کیے ہوئے ہیں، یوکرین اور امریکا کو روس کی یوکرین میں دراندازی کا خدشہ ہے۔دوسری جانب روس کا مؤقف ہے کہ نیٹو اور یوکرین کے جارحانہ رویے کے باعث سرحدوں پر فوج کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر