معروف ہدایت کار کبیر خان کا سلو میاں سے شکوہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز) : معروف فلم ہدایت کار کبیر خان نے اداکار سلمان خان سے شکوہ کیا ہے کہ وہ باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ’بجرنگی بھائی جان‘ کے سیکوئل کے اعلان کی ہدایت کار کبیر خان نے تردید کر دی ہے۔ کبیر خان کا کہنا ہے کہ اداکار نے جذبات میں آکر سیکوئل کا اعلان کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے لیے اسکرپٹ لکھنا باقی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے اعلان کیا تھا کہ بجررنگی بھائی جان کا سیکوئل ’پون پترا بھائی جان‘ کے نام سے بنے گا۔مڈ ڈے کو دیے گئے انٹرویو میں کبیر خان نے کہا کہ ’پون پترا بھائی جان‘ کو یقیناً لکھا جا رہا ہوگا لیکن سلمان خان نے جذبات میں آکر اعلان کر دیا، میں نے تو اب تک اس کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا۔کبیر خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سر وجیندر کچھ دلچسپ لکھیں گے، سیکوئل بننے کے خیال نے مجھے کبھی پُر جوش نہیں کیا، میں اپنی سپر ہٹ فلموں کا کبھی سیکوئل بنانے کے بارے میں نہیں سوچوں گا، اگر مجھے کوئی بھی بہترین کہانی ملی تو میں اس بارے میں ضرور سوچوں گا۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران فلم ہدایتکار کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے، بجرنگی بھائی جان 2 پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔سلمان خان نے 2015ء میں بننے والی اپنی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، نواز الدین صدیقی بھی تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر