کراچی:(نیشنل ٹائمز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اپنی رخصتی کے وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔صبور علی اور علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب آج منعقد کی گئی، جس میں اداکارہ عروسی جوڑا جبکہ علی انصاری شیروانی زیب تن کیے ہوئے تھے۔ساتھی اداکاروں نے شادی میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔ عروہ حسین، زارا نور عباس سمیت دیگر شخصیات رخصتی کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔صبور علی کو رخصتی کے وقت روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر ہوئی۔ ایک ویڈیو میں علی انصاری کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے حوصلہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ برس منگنی کے بندھن میں بندھے تھے۔دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری بھی آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اُن کی رخصتی بھی آج ہی ہوئی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر