گلوبل میڈیا واچ ڈاگ کا بھارت سے کشمیری صحافی کو رہا کرنے کا مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز): امریکا میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے زیر حراست ایک صحافی کو فوری طور پر کرے۔پولیس نے صحافی عالم سجاد کو بھارتی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔میڈیا واچ ڈاگ نے کہا کہ وہ ایک آزاد صحافی اور میڈیا کے طالب علم سجاد گل کی گرفتاری سے ’بہت پریشان‘ ہے۔ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے بدھ کی رات سجاد گل کو شمال مشرقی گاؤں شاہ گنڈ میں اس کے گھر سے اٹھایا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔سجاد گل نے پیر کے روز ایک کشمیر نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ’ان کے صحافتی کام سے متعلق اپنی تحقیقات ختم کردیں‘۔صحافیوں نے پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔خطے میں صحافیوں کی ایک منتخب تنظیم کشمیر پریس کلب نے بھی متعدد مرتبہ بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں آزادانہ طور پر رپورٹنگ کرنے کی اجازت دے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں پریس کو دبانے کے لیے جسمانی تشدد، دھمکیوں اور سمن کا استعمال کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر