گووندا نے ڈیبیو فلم ’لو 86‘ کے بعد 70 فلمیں سائن کیں

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)نامور بھارتی اداکار گووندا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’لو 86‘ کی کامیابی کے بعد تقریباً 70 فلمیں سائن کی تھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب گووندا سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں فلمیں سائن کی تھیں تو اداکار نے اس کا ہاں میں جواب دیا۔ پرستاروں سے ملاقات کے حوالے سے اشتہار جعلی ہے، گوندا کی وضاحت جب انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ انہوں نے تمام فلمیں کرلی تھیں تو اس پر گووندا کا کہنا تھا کہ 8 سے 10 فلمیں خود ہی بند ہوگئیں، 5 سے 6 فلمیں بندکردی گئیں جبکہ ان میں سے 4 سے 5 فلمیں ایسی تھیں جنہیں وقت کی کمی کی وجہ سے چھوڑنا پڑا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیریئر کے ابتدا میں ان کے پاس اتنی فلمیں ہونے کی وجہ سے وہ ایک ہی دن میں 5 فلموں کی شوٹنگ کرتے تھے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ یہ سب وہ کچھ بڑی کامیابی کی وجہ سے کرتے تھے تو اس پر گووندا کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہیں ہے یہ تو بس ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی کیریئر کے ابتدائی 4 سالوں میں گووندا کی تقریباً 40 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر