پاکستانی فنکاروں کا سانحہ مری پر اظہارِ افسوس

کراچی: (نیشنل ٹائمز)پاکستانی فنکاروں نے مری میں شدید برف باری کے باعث اپنی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مشہور سیاحتی مقام مری میں گزشتہ روز سے شدید برف باری کا سلسلہ برقرار ہے۔ ہزاروں سیاحوں کی ایک ساتھ مری آمد پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ بعض گاڑیوں میں رات سے پھنسے سیاح دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔اداکار فیصل قریشی نے سانحہ مری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے کرام جاں بحق سیاحوں کے لیے دعا کریں، مری اور گلیات سے تکلیف دہ ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں، انتہائی سخت موسمی حالات میں تقریباً 20 سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔اداکار نے کہا کہ جو سیاح وہاں ہیں اللہ ان کی مدد کرے اور انہیں اپنے امان میں رکھے۔موسیقار مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ انتہائی تکلیف دہ خبر کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، برائے مہربانی سیاحوں کی تکلیف دہ ویڈیوز شیئر نہ کریں، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے اور جو اس سانحے میں وفات پا چکے ہیں ان کے گھر والوں کو صبر دے۔اداکارہ صبا قمر ٹوئٹر پر لکھتی ہیں کہ مری کی تصاویر دیکھ کر غمگین ہوں، میری ہمدردی اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔انہوں نے سیاحوں کو درخواست کی کہ سفر کرنے سے قبل موسم کی شدت کا ضرور جائزہ لیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر