حسن علی نے ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر‘ ایوارڈ ملنے پر کیا کہا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی پی سی بی کے ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوش ہیں۔حسن علی نے ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پاکستان کے لیے نہ کھیلنے کے مشکل ترین دو برسوں کے بعد واپسی پر میری حمایت کی۔ ‘انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے پیارے ملک کے لیے اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔حسن علی نے گزشتہ برس 8 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں؛ 4 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 7 وکٹیں؛ 18 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر