سردیوں کی سوغات ’کینو‘ سپرفوڈ کیوں کہلاتا ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سردیوں میں باآسانی دستیاب کھٹا میٹھا، سٹریس پھلوں میں شمار کیے جانے والا سنگترہ، کینو، فروٹر اور مالٹوں کو طبی ماہرین کی جانب سے صحت کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، کینو میں بے شمار غذائی اجزا پائے جانے کے سبب اسے سپر فوڈ کا درجہ بھی حاصل ہے۔دنیا کے سب سے بہترین مالٹوں اور کینوؤں کی نسل پاکستان میں پائی جاتی ہے، یہ پھل صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ ہوتا ہے، پاکستان میں اس پھل کی متعدد اقسام جیسے کہ نارنجی، کینو، فروٹر اور مالٹے دستیاب ہو تے ہیں۔پہاڑی پتھروں سے نکلنے والے سلاجیت کے صحت پر حیران کُن اثرات غذائی ماہرین کی جانب سے کینوؤں کے صحت سے متعلق بے شمار فوائد کے سبب اس موسمی پھل کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق مالٹے مجوعی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں، ان کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر، وزن میں کمی، چہرے پر شادابی اور عمر کے ڈھلنے کا عمل سُست ہو جاتا ہے، اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائے جانے کے سبب بلغم و کھانسی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔اس پھل میں موجود وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس کے نتیجے میں موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت پیدا ہوتی ہے، کینو کا استعمال کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز ( غیر ضروری خلیوں کی افزائش) کو بھی کم کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کینو اور مالٹے کھٹے ہونے کے باوجود بھی موسمی بیماریوں جیسے کے نزلہ، زکام، سردی سے چڑھنے والا بخار اور کھانسی کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ مالٹے اور کینو کو ہمشہ ایک بطور غذا، ایک وقت کے کھانے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، کیوں کہ یہ مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے لہٰذا اس کے استعال کے نتیجے میں کسی اور معدنیات یا وٹامنز کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔سردیوں کے موسم میں بد ہضمی سے بچاؤ کے لیے مالٹوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور معدے والے افراد کو چاہیے کہ اس پھل کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور اس موسمی پھل سے فائدہ اٹھائیں، ناشتے میں ( خالی پیٹ) اس کے استعمال سے بیش بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ماہرین فٹنس و غذائی ماہرین کے مطابق کمزور جسامت رکھنے والے افراد کے لیے کینوؤں کا استعمال بہترین آپشن ہے، اس میں وٹامنز کی بھرپور مقدار اور کاربوہائیڈریٹس، گلوکوز ہونے کے سبب انسان صحت مند اور توانا رہتا ہے، کینو کے استعمال سے خون کی کمی دور اور جسامت میں مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کیجانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ بے رونق چہرے پر رونق، شادابی اور بالوں، جِلد، ناخنوں کی بہتر صحت کے لیے کینو بے حد فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، کینو میں پائے جانے والا پروٹین جِلدی انزائم ’کولیجن‘ کی مقدار متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے بالوں اور جِلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق یہ پھل حاملہ خواتین کے لیے بھی سپر فوڈ کی سی حیثیت رکھتا ہے، فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے، مالٹوں میں موجود وٹامنز بی اور فولک ایسڈ دوران حمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، کینو کے استعمال سے بچوں کی صحت بہتر اور ماں کا حمل محفوظ گزرتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر