کترینہ اور عامر خان کے درمیان سلمان کو لےکر کیا شرط لگی تھی؟با

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی کترینہ کیف کے ساتھ اداکار سلمان خان کو لے کر ایک شرط لگی تھی جس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں عامر خان نے کترینہ کیف کے ساتھ اس شرط سے متعلق بتایا۔ عامر خان نے بتایا کہ کترینہ کیف مجھ سے شطرنج جیتنے کی خواہشمند تھیں اور اس کے لیے انہوں نے خوب پریکٹس بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف نے مجھ سے کہا کہ میں تیار ہوں تو اس وقت انہوں نے شرط رکھی کہ اگر وہ جیت گئیں تو میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کروں گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے شرط رکھی کہ اگر وہ ہار گئیں تو پھر وہ سلمان خان کے گھر کے باہر جاکر گانا گائیں گی ‘دل چیز ہے کیا آپ میری جان لیجیے’۔ عامر خان نے بتایا کہ اس شرط کے بعد کترینہ کیف گھبرا گئیں اور پھر کبھی ہمارا شطرنج کا مقابلہ نہیں ہوا۔ پروگرام میں عامر کی ویڈیو جیسے ہی ختم ہوئی تو کترینہ کیف مسکرائیں اور مذاق میں کہا “میں انہیں مار دوں گی”۔

 



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر