ایف بی آر نے کسی بھی چیزکی پرچون قیمت پرسیلز ٹیکس لگانے کا اختیارمانگ لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایف بی آر نے کسی بھی چیزکی پرچون قیمت پرسیلزٹیکس عائد کرنے کا اختیارمانگ لیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نئی ترامیم کے ذریعے ایک ہزار گز سے کم دکان پر بھی پی او ایس لگانا پڑے گا کیونکہ کئی بڑے کاروبار چھوٹی دکان سے کیے جارہے ہیں۔سینیٹر فیصل سبز واری نے پوچھا کہ یہ ترمیم پہلے کیوں نہیں آئی؟ اس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا، ہم نے تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے اور ہم ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مارکیٹ میں اضطراب پیدا ہوگا، اس نظام کو ابھی 6 ماہ ہوئے ہیں، اس لیے ترمیم نہ کی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ترمیم کو آئندہ سال کے بجٹ تک مؤخر کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر