جھانوی کے چھوٹے کپڑے دیکھ کر فکر مند ہوتی تھی: کترینہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے لباس سے متعلق گفتگو کی۔بھارتی میڈیا پر کترینہ کےجھانوی کپور کے لباس سے متعلق دیے گئے ماضی کے ایک بیان کو رپورٹ کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو میں شرکت کے دوران جھانوی کے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔دورانِ شو نیہا نے کترینہ سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو جم میں بہت زیادہ چھوٹا لباس (OTT) پہنتی ہیں؟ اس پر کترینہ نے جھانوی کپور کے جم میں پہنے جانے والے چھوٹے لباس پر تشویش کا اظہار کیا۔کترینہ نے جھانوی اور اپنے جم میں گزارے گئے وقت پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس لباس کو اوور دی ٹاپ تو نہیں کہیں گے لیکن مجھے جھانوی کے بہت اور بہت ہی زیادہ چھوٹے شارٹس پر تشویش ہوتی تھی جو کہ وہ جم میں پہنا کرتی تھیں، میں ان کے لیے اکثر فکر مند ہوجایا کرتی تھی۔کترینہ کے بیان پر جھانوی کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کااظہار تو نہیں کیا گیا تاہم جھانوی کی کزن سونم کپور نے انسٹا اسٹوری پر اداکارہ کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سراہا۔سونم کپور نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جھانوی باقاعدہ لباس پہنتی ہیں جو اس پر جچتے بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر