ملیٹھی ایک جادوئی شفائی جڑی بوٹی بھی ہے

کراچی (نیشنل ٹائمز) : برصغیر پاک وہند میں ملیٹھی ایک معروف جڑی بوٹی ہے جو زمین کی گہرائی میں پائی جاتی ہے۔ عموماً یہ گلے کی خراش اور دیگرعارضوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن طبی ماہرین ملیٹھی (لیکرائس) کو سپرفوڈ بھی قرار دیتے ہیں۔ملیٹھی میں کئی طرح کی معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، فاسفورس، پوٹاشیئم اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں لیکن کیا کیجئے کہ اس کا احوال بھی میتھی دانوں جیسا ہے جو بے حساب فوائد کے باوجود نظرانداز کئے جاتے ہیں اور ملیٹھی کا بھی یہی حال ہے۔یہی وجہ ہے کہ یونانی، اسلامی، آیورویدک اور دیگر پرانی تہذیبوں میں بھی ملیٹھی کو غیرمعمولی مقام حاصل رہا ہے۔ اسی لیے گھریلو نسخوں میں بھی اسے اہمیت حاصل ہے۔ملیٹھی اور اندرونی جسمانی سوزشغذائی ماہرین کے مطابق ملیٹھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اندرونی جسمانی سوزش یا جلن کو کم کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جسم کے اندر سوزش ، گرمی یا جلن کسی نہ کسی بیماری کا اشارہ ہوتی ہے۔ دوسری جانب اس میں اینٹی سیپٹک اور بیکٹیریا کے خلاف تاثیر بھی موجود ہے۔کھانسی اور سینے کے لیے مفیدملیٹھی کو سردیوں کی خاص سوغات قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ خشک کھانسی کو دور کرتی ہے اور سینے کے اندر بلغم اور ریشہ صاف کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملیٹھی کی چائے دمے کے مریضوں کو سکون پہنچاتی ہے۔ ملیٹھی کی چائے بنانے کا طریقہ نیچے دیا جارہا ہے۔ ماہانہ ایام کی تکلیف کم کرےخواتین اور لڑکیوں کو ہرماہ ایام آتے ہیں اور پیریڈز کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر ملیٹھی کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ اس کا استعمال ایام کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔معدے اور آنتوں کےلیے مفیدملیٹھی میں دو اہم کیمیکل پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک گلائی سائی رائزن اور دوسرا کاربینوکسولون ہے۔ اس سے معدے اور آنتوں کو تقویت ملتی ہے۔ السر میں فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ قبض اور تیزابیت میں بھی ملیٹھی بہت ہی مفید قرار دی گئی ہے۔ذہنی تناؤ دور کرےملیٹھی میں سکون آور اجزا موجود ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو سکون پہنچاتے ہیں۔ دوسری جانب اس جادوئی بوٹی میں اعصاب کو سکون دینے کی پوری صلاحیت ہے۔ ملیٹھی کا استعمال آپ کو پرسکون رکھتا ہے۔جلد کی ناہموار رنگت کا علاججلد پرداغ دھبوں اورغیریکساں رنگت (پگمنٹیشن) کا ایک بہترین حل ملیٹھی بھی ہے۔ ملیٹھی جلد کو ہموار کرکے اس کی رنگت نکھارتی ہے اور یوں چہرہ بے داغ اور شاداب ہوجاتا ہے۔ملیٹھی کی چائےملیٹھی کی تین سے چار انچ لمبی جڑ لیجئے اور اسے ایک کپ پانی میں اچھی طرح کھولا لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے آپ نہار منہ نوش فرمائیں۔ ملیٹھی چند دنوں بعد ہی اپنا اثر دکھانا شروع کردے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر