نئی دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال کورونا میں مبتلا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پرپوسٹ میں کہا کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ وہ گھرپرقرنطینہ ہیں۔اروند کیجریوال نے گزشتہ چند روز کے دوران ملاقات کرنے والوں سے خود کوقرنطینہ کرنے اورکورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی۔اروند کیجریوال پنجاب، اترپردیش اوراترکھنڈ میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دہلی میں 29 دسمبرسے ’یلو الرٹ‘ نافذ ہے۔ سینما اورجمز بند ہیں اوردکانیں ہرایک دن چھوڑ کرکھل رہی ہیں اورپبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد مسافربٹھائے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر