سلمان خان بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے فیروزہ پتھر والا بریسلٹ پہننے کی وجہ بتادی۔سلمان خان، جو اپنے بریسلٹ کے بغیر شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں، اُنہوں نے ماضی میں ایک بار ایک مداح کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بریسلٹ کو ہر وقت پہنے رکھنے کے پیچھے کی کہانی کے بارے میں کُھل کر گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔تھرو بیک ویڈیو میں سلمان خان سے ایک تقریب میں خاتون مداح نے اس بریسلٹ کی اہمیت کے بارے میں پوچھا جو وہ ہمیشہ پہنتے ہیں۔ مداح کو جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’میں نے بچپن سے اپنے والد کے ہاتھ میں یہ بریسلٹ دیکھا اور میں اُن کے بریسلٹ سے کھیلتا بھی تھا۔‘سلمان خان نے کہا کہ ’میں جب بڑا ہوا اور کام شروع کیا تو میرے والد نے مجھے بھی فیروزہ پتھر کا یہ بریسلٹ دیا اور میں اسے ہر وقت پہن کر رکھتا ہوں۔‘اداکار نے بتایا کہ ’اُن کا یہ پتھر اُنہیں برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے، جب بھی اُن پر برائی آنے والی ہوتی ہے تو اس پتھر میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اب تک اپنے بریسلٹ کا پتھر 3 بار تبدیل کرچکے ہیں۔‘



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر