بیٹی وائٹ امریکی نسلوں کے لیے مسکراہٹیں لائیں، جو بائیڈن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی اداکارہ بیٹی وائٹ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جو بائیڈن نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی وائٹ کے کیریئر اور اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بیٹی وائٹ امریکیوں کی نسلوں کےہونٹوں پر مسکراہٹ لائیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ ایک ثقافتی شبیہہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔جو بائیڈن نے بیٹی وائٹ کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس نئے سال کی شام کو وہ اور جل بائیڈن ، وائٹ کے خاندان اور ان تمام لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جوکہ اُن سے پیار کرتے تھے‘۔واضح رہے کہ چھ دہائیوں تک ٹیلی وژن اسکرین پر’گولڈن گرل‘ کے نام سے راج کرنے والی امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئیںگولڈن گرل اداکارہ سے مشہور معروف کامیڈین بیٹی وائٹ اپنی 100ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئیں۔ وہ 17 جنوری کو اپنی زندگی کی ایک صدی پوری کرنے والی تھیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1939 میں کیا تھا اور متعدد شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر