سوڈان میں عوام کے مسلسل مظاہروں کے بعد عسکری قیادت سے پاور شیئرنگ کا معاہدہ کرنے والے وزیر اعظم عبداللّٰہ حمدوک کو استعفیٰ دینا پڑگیا۔

اسلام آباد ( سن نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد کئی ہفتے سیکیورٹی فورسز کی حراست میں رہنے والے سوڈانی وزیراعظم اقتدار میں شراکت کے معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر بحال ہوئے تھے۔عوام کی جانب سے مکمل سیاسی حکومت کے قیام اور معاہدے کے خلاف پرتشدد احتجاج کا سلسلہ کئی روز سےجاری تھا، جس کے بعد عبداللّٰہ حمدوک نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
عبداللّٰہ حمدوک نے کہا کہ ملک کو تباہی کی جانب جانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے جو کچھ بھی کیا گیا، اس کے باوجود ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوڈان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے مکمل روڈ میپ اور نیشنل چارٹر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ 25 اکتوبر کو فوجی جنرل عبدالفتاح البرہان نے حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے ہزاروں مظاہرین کی طرف خرطوم میں صدارتی محل کے علاوہ متعدد دیگر علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم ہزاروں افراد نے جمہوریت کے حق میں ریلی بھی نکالی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنرل برہان کے جمہوریت کے وعدوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا اور ان کی موجودگی میں ملک کبھی حقیقی جمہوریت کی جانب نہیں بڑھ سکتا۔سوڈان میں جمہوریت پسند ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق جمہوریت پسندوں نے دو ماہ سے شدید کریک ڈائون اور 54 افراد کی ہلاکت کے باوجود فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر