کرپٹ قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معاشرےکو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے‘ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتے ہیں۔ عمران خان کا عالمی شہرت یافتہ مسلم سکالرز کے ساتھ مکالمہکرپٹ قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے‘ اس لیے ہمیں کرپشن کو ناقابل قبول بنانا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مسلم سکالرز کے درمیان قومی رحمت اللعالمین اتھارتی کے تحت منعقدہ ریاستِ مدینہ، اسلام، معاشرہ اور اخلاقی بیداری کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے ، موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتے ہیں ، نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے ضروری ہے کہ انہیں اسلام کی تعلیمات سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے ، دنیا کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے بھی موجودہ نسل کو کردار ادا کرنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں ، معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، زیادتی کے واقعات خواتین علاوہ بچوں کے ساتھ بھی ہو رہے ہیں اور بہت سارے معاشروں کو اس صورت حال کا سامنا ہے ، زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہو گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مسلم دنیا کے نامور اور جید اسکالرز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ، جس میں مسلم اُمّہ کے ماضی، حال اور مستقبل پر سوالات اور تبادلہ خیال کا سیشن ہوا ، وزیراعظم عمران خان کی مسلم دنیا کے نامور اور جید اسکالرز کے ساتھ خصوصی نشست پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر