یاسر حسین نے عائزہ خان کو حلیمہ سلطان سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا

کراچی: (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکار یاسر حسین نے عائزہ خان کو حلیمہ سلطان سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی شو میں میزبان نعمان اعجاز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ میں نے ترک اداکاروں کے خلاف کوئی متنازع بات کی اور نہ ہی کوئی بیان دیا مگر ہمارے یہاں کسی چیز کو بڑھا چڑھا کر منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک انڈسٹری زیادہ بڑی نہیں کیونکہ اب اُن کے اداکارہ ہماری مصنوعات کے اشتہارات میں کام کررہے ہیں۔یاسر حسین نے ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کا نام لیے بغیر کہا کہ جب ہمارے 60 لاکھ فالوورز تھے تو اُن کے 10 لاکھ فالوورز بھی نہیں تھے پھر ہمارے ہی لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنا شروع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عائزہ خان کے اُن سے دس گنا زیادہ فالوورز ہیں تو اس بنیاد پر بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔اگرفالوورز کی بات کی جائے تو عائزہ خان کو انسٹاگرام پر 1 کروڑ 70 لاکھ جبکہ ترک اداکارہ کو انسٹاگرام پر 64 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر