سندھ میں 20 ارب روپے کی گندم کھانے والے کون سے چوہے تھے؟ اسد عمر

++اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کہتی ہے کہ سندھ میں 20 ارب کی گندم چوری ہوئی، سندھ حکومت کہتی ہے گندم چوہے کھاگئے، مجھے معلوم نہیں یہ انسانی چوہے تھے یا کون تھے، پنجاب کی نسبت سندھ میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ بلدیاتی بل کے خلاف درخواست جمع کردی ہے، سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی ختم کرنا چاہتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے لیے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات میں بہت اضافہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون غیرآئینی اور نامکمل جمہوریت ہے، سندھ میں مقامی حکومت کا قانون آئین پر پورا نہیں اترتا۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر سیاست لے کر نہیں آتا اور کسی صوبے سے تفریق بھی نہیں کرتا، 7 کروڑ 15 لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی ہے، ویکسی نیشن کی مہم کو مکمل کرنے کے لیے 250 ارب روپے خرچ کیے۔کراچی وزیرِ اعلیٰ سے بھیک نہیں مانگ رہا، چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا: اسد عمر وفاقی وزیر نے کہا کہ کون ساقانون ہے جو سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کے لیے ویکسین خریدنے سے روکتا ہے، اگر ایسا کوئی قانون ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم اسے تبدیل کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں صوبے بھی اپنی ذمے داری ادا کریں، اومی کرون کی وجہ سے کورونا وائرس کی نئی لہر کے واضح امکانات نظر آرہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر