کراچی: پاکستانی نجی چینل کے مقبول ڈرامے ’’پری زاد‘‘ سے متاثر ہوکر اس کی طرح روپ دھارنے والے حقیقی زندگی کے پری زاد نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’’پری زاد‘‘ نے آج کل بہت زیادہ دھوم مچائی ہوئی ہے۔ لوگ خاص طور پر نوجوان اس ڈرامے اور ڈرامے کے مرکزی کردار پری زاد سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔اس ڈرامے میں پری زاد کا مرکزی کردار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے۔ انہوں نے اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شخصیت کو بھی تبدیل کیا ہے۔ پری زاد ایک سانولے رنگت والے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی وفاداری، ایمانداری اورخود داری کی وجہ سے ورکشاپ میں کام کرنے والے معمولی انسان سے ایک بہت امیر بزنس مین بن جاتا ہے۔اس ڈرامے کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کی کہانی کو سراہا جارہا ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جارہی ہے۔یہاں تک کہ لاہور کا ایک نوجوان پری زاد سے اس قدر متاثر ہوا کہ اصل زندگی میں بھی بالکل اسی کی طرح روپ دھار لیا۔ اس نوجوان کا نام علی مغل ہے اور سوشل میڈیا پر یہ نوجوان پری زاد کے انداز میں ویڈیوز بناکر شیئر کرتا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب علی مغل سے پری زاد کے کردار کو حقیقی زندگی میں اپنانے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ وہ پری زاد سے بے حد متاثر ہے اسی لیے اس نے حقیقی زندگی میں پری زاد کے کردار میں خود کو ڈھال لیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ ابتدا میں اسے پری زاد کے بارے میں علم نہیں تھا لیکن جب اس کے دوستوں نے اس سے کہا کہ میں پری زاد میں ملتا ہوں تو میں نے ڈراما دیکھنا شروع کیا اور خود کو مکمل طور پر پری زاد کے روپ میں ڈھال لیا۔ نوجوان علی مغل نے بتایا کہ اگر اسے موقع ملے تو وہ ’’پری زاد‘‘ سے ضرور ملنا چاہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت سیزن 3‘‘ کے کردار فرہاد سے متاثر ہوکر ایک شخص حقیقی زندگی میں فرہاد کا روپ ڈھال کر محبت میں ناکامی کے بعد مزار پر جا بیٹھا تھا۔پری زاد سے متاثر ہونیوالے حقیقی زندگی کے پری زاد کی سوشل میڈیا پردھوم



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر