جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری

تل ابیب: (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کم از کم تین مقامات پر بمباری کی جس سے ان مقامات پر خوفناگ آگ بھڑک اُٹھی اور تینوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری، ملٹری چیک پوسٹ اور ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ سے 2 راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹس تجربے سمندری علاقے میں کیے گئے تھے جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو چھپانے کے لیے جواز گھڑا ہے۔اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ برس مئی میں 11 روز تک غزہ پر بمباری کی تھی جس میں 65 بچوں سمیت 200 سے زائد افراد شہید، ہزاروں زخمی اور درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں تاہم اردن کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا تھا۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے آتش گیر غباروں کے حملوں کا بہانہ بناکر غزہ پر وقتاً فوقتاً فضائی حملے کیے جب کہ ستمبر کے بعد غزہ پر لڑاکا طیاروں کی بمبای کا یہ پہلا واقعہ ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر