غریب اور امیر کیلئے قوانین کی تفریق سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور امیر کیلئے علیحدہ قوانین قوموں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں پھلتی پھولتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سال نو کے پہلے روز بین الاقوامی اسلامک سکالرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی، جس میں نوجوان نسل کو بنیادی قرآن پاک کی تعلیمات کو اولین ترجیح بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔انٹرنیشنل اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رسول ﷺ دنیا کی بہترین شخصیت تھے جن کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، اسی وجہ سے ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ آپ ﷺ کی مثالوں کو بنیاد بنا کر ان پر عمل کرنے سے ہی خوش حالی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے قوموں کی تباہی کی وجہ غریب اور امیر ممالک کے علیحدہ قوانین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کو ترقی کے لیے ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر چلنا ہوگا جو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان 2 اصولوں کی بنیاد پر ہونے والی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں کیونکہ وہی معاشرے ہمیشہ پھلے پھولے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر