سرکاری اداروں کے نام پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام رکھنے پر پابندی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد انتظامیہ نے سرکاری اداروں کے نام پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام رکھنے پر پابندی لگادی۔
اب وفاقی دارالحکومت میں اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرکے پہلے سے بنی ہوئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہوں گے۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے سوسائٹیوں کا نام تبدیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے، رجسٹرار 3 ہفتے میں سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسی تمام سوسائٹیاں جو سرکاری اداروں کے نام پر ہیں اپنا نام تبدیل کروائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر