رانا شمیم کیس میں ملزم صحافی کی عدالتی حکمنامے میں ترمیم کی درخواست

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : رانا شمیم توہین عدالت کیس میں خبر دینے والے صحافی انصار عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ سماعت کے حکمنامے میں ترمیم کی درخواست کر دی۔انصار عباسی نے اپنی متفرق درخواست میں حکم نامے کا ایک پیراگراف حذف کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حکمنامے کے مطابق ہم سے پوچھا گیا کیا عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کیلئے غلط حقائق پر مبنی بیان حلفی رپورٹ کریں گے، حکمنامے کے مطابق ہم نے کہا مفاد عامہ میں ہم رپورٹ کریں گے۔درخواست گزار انصار عباسی نے کہا کہ یہ پیراگراف کلرکی غلطی یا میری ناقص کمیونیکشن کانتیجہ ہے، میں نے کبھی ایسا نہیں کہا نہ ہی کہوں گا، میں نے تو صرف بیان حلفی کا موجود ہونا رپورٹ کیا، سچا ہے یا جھوٹا یہ نہیں جانتا تھا۔انصار عباسی نے کہا کہ میرا خبر دیتے ہوئے یہ دعویٰ نہیں تھا کہ بیان حلفی کا متن سچا ہے ، میں نے عدالت یا کسی جج پر سوالات اٹھانے کا سوچا تک نہیں، میں نے کسی زیر التوا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، خبر اچھی نیت سے کی تھی کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر