علیزے شاہ کا اپنی اسموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) : اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی اسموکنگ (سگریٹ نوشی) کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کررہی تھیں۔ علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اب علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے۔
حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔
عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر