کوویڈ19کا ووہان کی لیبارٹری سے خارج ہونیکا مفروضہ غلط ہے:ڈبلیو ایچ اومحقق

سڈنی (شِنہوا)یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسرڈومینک ڈوئیر نے کہا ہے کہ کوویڈ19کے ماخذ  کے بارے میں لیبارٹری سے وائرس کے خارج ہونیکا مفروضہ غلط ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں شائع اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ  کلیدی نقص یہ ہے کہ  ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں وبا شروع ہونے سے پہلے سارس-کووی2کا وائرس موجود تھا۔جنوری میں چین کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی ٹیم کے رکن پروفیسر ڈومینک ڈوئیر نے کہا کہ لیبارٹری سے اخراج ،اس کے ماخذ ہونے کے لئے۔اس کا مطلب ہے کہ وبا کے آغاز کے لئے ان کے پاس وائرس کا موجود ہونا لازمی تھا،لیکن ہمارے پاس اس چیزکا کوئی ثبوت نہیں ہے۔    ڈوئیر نے کہا کہ کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک ” مناسب ممتاز تحقیقی انسٹی ٹیوٹ” کی حیثیت سے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے پاس اگر کوئی وائرس تھا بھی تواسے  چھپانے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ چین  نے کوویڈ19کے ماخذ کی تحقیقات میں کچھ نہیں چھپایا اوربھرپور تعاون کیا ۔جتنے مقامات کا ہم نے دورہ کرنے کا کہاان کا ہمیں دورہ کرایا گیا۔میں سمجھتا ہوں کہ چین نے ہمارے ساتھ کھلا تعاون کیا۔ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ وائرس کی جانوروں کی ایک  نسل سے دوسرے جانوروں اور پھر انسانوں میں منتقلی کوویڈ19کی سب سے زیادہ امکانی صورت ہے اور کسی لیبارٹری سے اس کے اخراج کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر