کس وزارت کو کتنے فنڈز ملے؟ وزارت منصوبہ بندی نے تفصیلات جاری کردیں،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 479 ارب 23 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی فنڈ کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 310 ارب روپے سے زائد کے فنڈ جاری کیے گئے جبکہ نیشنل ہائی اتھارٹی کےلیے 98 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ڈی سی اور پیپکو کےلیے 39 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 479 ارب 23 کروڑ روپے جاری ہوئے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جی بی اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 29 ارب 30 کروڑ جبکہ کابینہ ڈویژن کی ترقیاتی منصوبوں کےلیے 24 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔وزارت آبی وسائل کےلیے 63 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری ہوئی جبکہ وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 52 ارب 51 کروڑ روپے اور وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 10 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہوئے۔وزارت ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 18 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کےلیے 22 ارب روپے 48 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔دستاویزات کے مطابق ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے چھ ارب چھالیس کروڑ روپے کی رقم جاری ہوئی جبکہ ایرا کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 1 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر