ہندو انتہا پسندوں نے ممبئی کی سب سے پرانی ’’کراچی بیکری ‘‘ بند کرادی

ممبئی(نیوز ڈیسک) ہندو انتہا پسندوں کی ایک اور کارروائی ۔۔ممبئی کی سب سے پرانی اور تاریخی ’کراچی بیکری‘ کو بند کرادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع بھارت کی سب سے پرانی اور مشہور ترین ’کراچی بیکری‘ پر انتہا پسندوں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا اور آخر کار شدید احتجاج کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔ اس بیکری کو صرف اس لیے حملے کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کا نام ’کراچی‘ کے نام پر ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں واقع واحد، مشہور ترین ’ کراچی بیکری ‘ کے مالک سندھی ہندو ہیں جو تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے بھارتی شہر ممبئی رہائش پذیر ہو گئے تھے۔ کچھ ماہ قبل بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بیکری کا نام’ کراچی‘ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور بیکری کے مالک کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا اور نام تبدیل کرنے کا کہا گیا۔



  تازہ ترین   
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر