ٹرین حادثے کی اعلی سطحی انکوایری کمیٹی کی رپورٹ بدھ کو میڈیا کے سامنے پیش کی جاے گی، اعظم سواتی

رحیم یارخان(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریتی ٹرین حادثے کی اعلی سطحی انکوایری کمیٹی کی رپورٹ بدھ کے روز لاہور ریلوے ہیڈ کواٹر میں میڈیا کے سامنے پیش کی جاے گی اس رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروا عمل میں لای جاے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے منگل کو شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ریلوے حادثے سے متاثرین کی عیادت کرنے کے پعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کی کہا کہ میں نے پانچ ماہ قبل کہا تھا کہ سیفٹی پر کوی کمپرو ماییز نہیں ہوگا مگر میرے کہنے کا یہ حشر ہوا کہ 56انسانی جانیں ضایع ہوگییں ریلوے مافیاز نے ریلوے کا پہیہ جام کر رکھا ہے ان کالی بھیڑوں کو الگ کرنے کے لیے جہاد کر رکھا ہے خدا کی قسم انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لوں گا بڑے سے بڑا افسر ذمہ دار ہوا تو اس نہیں چھوڑا جاے گا یہ لوگ شہدا اور زخمیوں کے مقروض ھیں 0 2 ارب روپے حکومت نے دے رکھے ھیں 14اپریل سے کام شروع کرنا تھا ابھی تک سگنل سسٹم بھی ٹھیک نہیں ہو سکا تیس سالوں سے ریلوے ٹریک اپنی مدت پوری کر چکا ہے نیی ٹریک پر کسی حکومتوں نے توجہ نھیں دی جس کی وجہ سے حادثے پر حادثات ہو رہے ہیں اب فوری فیصلہ کرنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع کریں یا ریلوے ٹریک کی تعمیر ٹریک اس قابل نہیں رہا کہ اس پر ریل کا پہیہ چل سکے ملک آئیروز ریلوے حادثات کا متحمل نہیں بن سکتا ریلوے بند کرنا پڑی تو دیر نہیں لگاییں گے وفاقی وزیر نے کہ کہ حادثے کی لاپرواہی کے ذمہ دار شہدا ور زخمیوں کے مقروض ہیں حادثے کے دوران سندھ اور رحیم یرخان کی امدادی ٹیمیں پاک فوج رینجر ڈاکٹرز پیرا میڈیکٹس سماجی تنظیموں میڈیا پولیس ریلوے ملازمین نے دنرات ایک کرکے مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ رہے میں بھی ٹیموں کے ساتھ دن رات کھڑا رہا ہوں افسروں نے منہ پر دھول کی پرواہ کیے بغیر کام کیا میں انہیں نہیں بھول سکتا شیخ زید ہسپتال اوڈ ڈی ایس ریلوے سکھر اور اس کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں ان لوگوں نے ثابت کیا کہ پاکستان میں درد دل رکھنے اور انسانیت کا احترام کرنے والے کم نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر