جو آج غیر حاضر ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی: وزیر اعظم کا ارکان اسمبلی کو خط

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں ووٹنگ کے رولز سے آگاہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائےگا۔ ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جاسکتا ہے۔عمران خان نےبطورچیئرمین پی ٹی آئی یہ خط تحریر کیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ 12 بجکر 15 منٹ کےبعداسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ 12 بجکر 15 منٹ کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی۔پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں ۔ اجلاس سوا بارہ شروع ہوگا ۔حکومت اور اتحادیوں کے پاس قومی اسمبلی میں 180 ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پاس 160 ووٹ ہیں۔ پی ڈی ایم کی طرف سے آج کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر