چھوٹے کاروباروں کیلئے فنانسنگ اسکیم شروع کررہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(نیشنل ٹائمز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کاٹیج انڈسٹری سمیت چھوٹے کاروبار کے لیے 10 ملین روپے تک فنانسنگ اسکیم شروع کی جارہی ہے جس میں گارنٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لاہور چیمبرکے صدرمیاں طارق مصباح اور دیگر عہدیداروں نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات کی جس دوران رضا باقر نے کہا کہ ایس ایم ای فنانسنگ اسکیم کے لیے بینکوں کو گارنٹی حکومت دیگی جب کہ مارک اپ 24 فیصد کی بجائے صرف 9 فیصد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیاکاروبار کر نے والوں کے لیے فارن ایکسچینج قوانین میں نرمی کی گئی ہے اور آئی ٹی کمپنیوں کی ادائیگی امور نمٹانے کے لیے بینکوں کو اختیارات دییگئے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کمپنیاں بیرون ملک سے اب 2 لاکھ ڈالرتک خدمات حاصل کرسکتی ہیں جب کہ پہلے یہ حد 10 ہزار ڈالر تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران ترقی یافتہ ملکوں میں ڈیبٹ ٹوجی ڈی پی ریشو میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا جب کہ حکومت پاکستان کی بہترین پالیسیوں کے باعث پاکستان میں ڈیبٹ ٹوجی ڈی پی ریشو میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر