حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے حکومت اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھہرا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے بجٹ کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تباہی سرکار اب اپنی نااہلی اور بدترین گورننس کو چھپانے کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو ٹھرا رہی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے ہیں، کہاں ہے نیا پاکستان؟۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نااہل سرکار اب بجٹ اجلاس میں مشکوک اعداد وہ شمار پیش کریں گی، اہم اعدادوشمار کو چھپائیں گے اور پچھلی حکومتوں کو اپنی نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جبکہ اربوں روپے مالیت کا بلاواسطہ ٹیکس ایک بار پھر غریب عوام پر عائد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر