بحریہ ٹائون سے منسلک بلڈرز اور ڈیولپرز نے واقعے کا ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)بحریہ ٹائون کراچی سے منسلک نجی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے گزشتہ روز کے واقعے کا ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا اور کہا کہ وزیراعلی سندھ کو احتجاج کاعلم تھا تو انتظامات کیوں نہیں کیے گئے،سندھ حکومت تمام نقصانات کا ازالہ کرے۔بحریہ ٹان سے منسلک نجی بلڈرز اور ڈیولپرز کے نمائندے میاں اطہر نے پریس کانفرنس کی۔گزشتہ روز کے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروبار غیرمحفوظ ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آ کر صورتحال دیکھیں، شرپسند عناصر کی جانب سے دکانیں، دفاتر اور املاک جلائی گئیں، ہم لٹ رہے تھے لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا، جب لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا دی تو اعتراضات آنا شروع ہوگئے۔اشرف گھانی نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے بحریہ ٹان کو رینجرز کے حوالے کرنے کی اپیل کی جبکہ ڈیویلپر بحریہ ٹان نوید نے واقعے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جب پہلے سے معلوم تھاکہ احتجاج ہوگا تو وزیر اعلی نے انتظامات کیوں نہ کیے؟۔ انھوں نے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ خود یہاں آئیں اور مطالبات کو سنیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر