پاکستان کی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کی شدید مخالفت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ خطے کی مزید تقسیم، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور اس کے حصے بخرے کرنے کی سازش کر رہا ہے ،مقبوضہ خطے میں نئے قوانین سے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی،بھارت کے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر عالمی طورپر مسلمہ ایک متنازعہ خطہ ہے ،پاکستان پختہ عزم کے ساتھ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب اور اس کی حتمی حیثیت میں تبدیلی کی بھارتی کوششوں کی مخالفت جاری رکھے گا۔ پیر کوجاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم ان رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں جن کے مطابق بھارت غیرقانونی طورپر اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی تسلط کو طویل دینے کے لئے مقبوضہ خطے کی مزید تقسیم، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور اس کے حصے بخرے کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ مقبوضہ خطے میں نئے قوانین سے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔ بھارت غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج ہے۔ نہ ہی کشمیریوں اور پاکستان کو مجبور کیاجاسکتا ہے کہ وہ ان غیرقانونی اقدامات کو تسلیم کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ بھارت کے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر عالمی طورپر مسلمہ ایک متنازعہ خطہ ہے اور پاکستان پختہ عزم کے ساتھ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب اور اس کی حتمی حیثیت میں تبدیلی کی بھارتی کوششوں کی مخالفت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ اپنے غیرقانونی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات واپس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے جنوبی ایشیامیں علاقائی امن وسلامتی خطرے سے دوچار ہو۔ ہم اقوام متحدہ، دنیا کی پارلیمنٹس، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں، عالمی ذرائع ابلاغ سمیت عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ صورتحال کا فوری ادراک کریں۔ بھارت مقبوضے خطے میں مزید کسی بھی قسم کے غیرقانونی اقدامات روکے۔ پاکستان اپنے حصے کے طورپر غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے لئے ہر ممکن حمایت کی فراہمی کے پختہ عزم پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لئے اپنے عزم کا بھی اعادہ کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر