پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا میلہ (کل) سے ابوظہبی میں سجے گا، تیاریاں مکمل

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز کا میلہ (کل)بدھ سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں سجے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔بقیہ میچز کا پہلا اور لیگ کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا،میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے، تمام میچزپیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، 21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔9 جون کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرزاورملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرزاورپشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز،16 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی اورکراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز اورملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ میچ کھیلا جائے گا۔21 جون کو کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم )، ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) جبکہ 24 جون کوفائنل کھیلا جائیگا۔ میچز کے دوران پاکستان کے سب سے سینئرامپائر اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ان 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب(پی سی بی امپائر برائے 2020)، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کیایلیٹ پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاویدابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔24 جون کو ایونٹ کے فائنل میں علیم ڈاراوراحسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آصف یعقوب تھرڈ امپائر جبکہ راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔اس میچ میں بھی محمد انیس پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر