کورونا پھر پھیلنے لگا، 24 گھنٹے میں 1714 کیس رپورٹ ، 38 اموات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔ ملک بھر میں عالمی وبا پھیلنے کی شرح ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ کورونا پھیلنے کی شرح 4.4 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ۔جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 38 اموات ہوئیں۔ کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 441 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 ہزار 200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر