بڑھتی ہوئی لیگز سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خطرات لاحق ہیں، فاف ڈوپلیسی

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی فاف ڈو پلیسی  نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی لیگز کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خطرات لاحق ہیں اور اب ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ دونوں چیزیں ساتھ ساتھ جاری رہ سکیں۔پاکستانی میڈیا سے آن لائن گفتگو میں فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا اگر مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہا کہ کھلاڑیوں کے پاس چوائس ہو تو انٹرنیشنل کرکٹ کو نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ اب پہلے جیسا نہیں، پہلے دو تین لیگز تھیں اب سات، آٹھ لیگز ہورہی ہیں اور یہ تعداد بڑھ بھی رہی ہے اس لئے ضرورت ہے کہ کوئی قابل عمل راستہ تلاش کیا جائے۔فاف ڈو پلیسی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے ایکشن کیلئے وہ تیار ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو وہ انجوائے کررہے ہیں، شین واٹسن نے بھی اس فرنچائز کی بہت تعریف کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے سے اب تک بہت چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، کچھ کھلاڑی جو پہلے تھے وہ اب نہیں اور کچھ جو اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے، کنڈیشنز بھی مختلف ہیں صورتحال پہلے جیسی نہیں تو سب کیلئے ٹورنامنٹ میں نئی شروعات ہی ہوگی، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس لیگ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا جائے۔ایک سوال پر جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر کے ٹیلنٹ نے انہیں بہت متاثر کیا ہے، ہر ٹیم کے پاس تین چار فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو بہت تیز بولنگ کرتے ہیں، پی ایس ایل پاکستانی نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹاپ پلیئرز سے کچھ سیکھ سکیں۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شامل اعظم خان کی بھی حمایت کی اور کہا کہ اچھا کرکٹر ہونے کیلئے سکس پیک کا ہونا ضروری نہیں، اعظم خان ایک پاور ہٹر ہیں اور وہ یہ ذمہ داری بخوبی انجام دیتے ہیں۔فاف کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے حساب سے چلتا ہے، چھوٹی چھوٹی عادتیں اپناکر کھلاڑی اپنا کھیل اور معیار بہتر کرسکتے ہیں، جیسے اچھی فیلڈنگ کرنا یا کیچ کی جانب جانا یا پھر وکٹوں کے درمیان تیزی سے رنز لینا، یہ چیز اگر موجود ہے تو کھلاڑی کی صلاحیتیں اچھی ہیں۔اپنی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ باہر سے دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ سرفراز احمد اپنے ساتھیوں پر ایسے چینختے ہیں جیسے شاید کسی حریف ٹیم کا کھلاڑی ہو لیکن جب آپ سرفراز کے ساتھ ہوتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عمل کھلاڑیوں سے ان کا بہترین کھیل پیش کرانے کا ایک انداز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے، کوہلی کا اپنا انداز، اسمتھ کا اپنا اور ویسے ہی سرفراز کا اپنا انداز ہے، اگر کپتان کھلاڑیوں کی بہترین صلاحتیوں کو سامنے لارہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے اور شاید سرفراز احمد ایسا کرنے میں کامیاب رہا ہے اس لئے اتنا عرصہ کپتان رہا اور چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر