پی ایس ایل فرنچائز مالکان پی سی بی پر برس پڑے

لاہور(نیوز ڈیسک) : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا ، ہنگامی اجلاس میں فرنچائز مالکان برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کے سبب کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پی ایس ایل چھ کو ملتوی کردیا تھا۔ فیصلے سے قبل فرنچائز مالکان کے نمائندوں کا ورچوئل اجلاس بلایاگیا ۔ اس موقع پرخاصی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی ، اربوں روپے کی سرمایاہ کاری کرنے والے ٹیم مالکان صورتحال سے خاصے نالاں نظر آئے ، انہوں نے حکام کی جانب سے بائیوببل میں نامناسب انتظامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایک ٹیم کے اونر کا کہناتھاکہ ، گانے کی تیاری ، اورہمیں بتائے بغیر ترکی میں ویڈیو شوٹ پر خوب پیسہ خرچ کردیا ، اہم معاملات میں کسی نے پوچھا نہیں ، جہاں ٹیم ٹھہری تھیں وہاں شادی کی تقریبات ہوتی رہیں ، پورا ہوٹل بک کروا لیتے تو یہ دن دیکھنا نہ پڑتا “۔ایک اونر کا کہناتھاکہ ہم نے تجویز دی تھی کہ پاکستان میں بائیو ببل ٹھیک نہیں بنے گا ایسے میں ایونٹ دبئی کروا لیتے ہیں ، مگر کسی نے ہماری بات نہیں مانی ، ہمارے تحفظات پر سمجھا گیا کہ ہم لڑائی کررہے ہیں ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا گی اکہ ایونوٹ سے قبل کیسے اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سلطانز کو ٹیم ہوٹل میں جگہ نہ ہونے کا جواز دے کر دوسرے ہوٹل میں ٹھرایا گیا ۔ پلئیرز کو کمروں میں جانے کے لیے بھی انتظار کرنا پڑاتھا۔ ہوٹل میں لفٹ کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کھلاڑیوں کے لیے لیکن اس میں عام شہری بھی جاتے رہے ۔ کچن سٹاف کی صورتحال کے بار میں کسی نے نہیں پوچھا کہ انہیں حفاظتی انتظامات کیے گئے یا نہیں ۔



  تازہ ترین   
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم
مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنیکی درخواست، حافظ نعیم کا انکار
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر