ریلوے کے بجٹ میں 65 فیصد تک کٹ لگایا گیا، حادثات تو ہوں گے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر کہا کہ ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ، موجودہ حکومت کی جانب سے ریلوے کے بجٹ میں 65 فیصد تک کٹ لگایا گیا ہے،مسائل تو سامنے آئیں گے ۔ پیر کو اپنے بیان میںخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب ماضی میں ٹرین کی تین بوگیاں جلی تھیں تو مسافروں پر ذمہ داری عائد کر دی گئی تھی ،اس حکومت نے ریلوے کے بجٹ میں 60 سے 65 فیصد کا کٹ لگا دیا ہے ، ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ، لوکو موٹو کی دیکھ بھال بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔سعد رفیق نے کہا کہ گھوٹکی والے علاقے میں ریلوے ٹریک کمزور ہے ، اس ٹریک کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت ہوتی ہے مگر جب حکومت ترقیاتی بجٹ اور فنڈز نہیں دے گی تو پھر ایسے واقعات تو سامنے آئیں گے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر